21 مئی 2014 - 15:42
داعش کا کمانڈر ابو عمر چیچن ہلاک ہو گیا

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش کا ایک سرکردہ ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش کا ایک سرکردہ ہلاک ہو گیا ہے۔
المیادین نے اعلان کیا ہے کہ شام میں برسر پیکار دھشتگرد ٹولے داعش کا سرغنہ’’ ابو عمر چچن‘‘ جو دو روز قبل دوسرے دھشتگرد ٹولے جبہۃ النصرہ کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں شدید زخمی ہوا تھا ہلاک ہو گیا ہے۔
ابو عمر چچن جو چیچنیا میں القاعدہ کا سرکردہ رہا ہے ترکی کی بعض اجنسیوں کے ذریعے سینکڑوں افراد کے ساتھ ۲۰۱۳ کے شروع میں شام پہنچا تھا۔
بی بی سی کی انگلش سروس کے مطابق ابوعمر چیچن شام میں شمالی علاقہ جات میں دھشتگرد ٹولے داعش کا کمانڈر تھا۔ چیچن نے ہلاکت سے پہلے ایک انٹرویو میں القاعدہ سے اپنی وابستگی کا اعتراف کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲